Card image cap Card image cap Card image cap Card image cap
City news
4.7(12003)

Explain:

پٹنہ، 17 فروری 2024: بھارت رتن جن نائک آنجہانی کرپوری ٹھاکر جی کی برسی کے موقع پرآج دیش رتن مارگ واقع جننائک کرپوری ٹھاکر میموریل میوزیم میں منعقد پروگرام میں وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے ان کے مجسمے پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بہار اسمبلی کے اسپیکرجناب نند کشور یادو، وزیر تعلیم اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، عوامی لیڈر آنجہانی کرپوری ٹھاکر کے اہل خانہ، جے ڈی یو لیڈر جناب راجیو رنجن،وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، بہار حقوق اطفال تحفظ کمیشن کے سابق رکن جناب شیوشنکر نشاد سمیت دیگر عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنوں نے بھی بھارت رتن جنائک آنجہانی کرپوری ٹھاکر کے مجسمہ پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کے دوران فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کی ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ ہرجوت کور،وزیراعلی سکریٹریٹ کے اسپیشل سکریٹری مسٹر چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹر شرشت کپل اشوک،ایس ایس پی مسٹر راجیو مشرا اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ریاستی حکومت کے فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ کی طرف سے کل مذہبی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیااور بھارت رتن جنائک کرپوری ٹھاکر کی زندگی اور کام پر مبنی گیت، بھجن کیرتن پیش کیے گئے۔ پروگرام کے بعد وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات کی۔ آر جے ڈی سپریمو جناب لالو پرساد یادو کے عظیم اتحاد کا دروازہ کھلا رکھنے سے متعلق صحافیوں کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب ہم اسمبلی سے نکل رہے تھے، جناب لالو پرساد یادو جی اسمبلی میں آ رہے تھے، اسی دوران ہم نے ان سے ملاقات کی اور ہم نے استقبال کیا۔ ہم ہر ایک کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کا استقبال کرتے ہیں۔ جن کو جو کچھ کہناہے کہتے رہیں، میرا اس سے لینا دینا نہیں۔ ہم دوبارہ این ڈی اے میں ہیں اور یہاں مل کر بہار کی ترقی کریں گے۔ بھارت رتن جنانائک آنجہانی کرپوری ٹھاکر جی کے یوم پیدائش اور یوم وفات پر پروگرام منعقد کرتے رہے ہیں اور ہم ہمیشہ ان میں شرکت کرتے رہے ہیں۔بھارت رتن آنجہانی جنائک کرپوری ٹھاکر جی سے منسلک کئی کام ہم نے کروایاہے۔ جنائک کرپوری ٹھاکر جی کا انتقال 17 فروری 1988 کو ہوا۔ جب ہمیں اس کی اطلاع ملی تو ہم فوراً یہاں آئے۔ جننائک کرپوری ٹھاکر جی نے اپنے دور میں پسماندہ اور محروم لوگوں کے لیے بہت کام کیا۔ ریزرویشن کا دائرہ وسیع کیا۔ انہوں نے شراب پر پابندی لگائی لیکن ان کے جانے کے بعد یہ پابندی ہٹالی گئی۔ ہم وہ لوگ ہیں جو عوامی لیڈر کرپوری ٹھاکر جی کے نظریات پر عمل کرتے ہیں۔ ہم نے شراب بندی کو بھی نافذ کیا۔ ریاست میں ذات پر مبنی شماری کرائی گئی اور ریزرویشن کا دائرہ بڑھایا گیا۔ ذات پر مبنی گنتی میں تمام خاندانوں کی معاشی حالت کے بارے میں بھی معلومات لی گئیں۔ ہم مردم شماری میں پائے جانے والے معاشی طور پر کمزور خاندانوں کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔ ہم جننائک کرپوری جی کے نظریات اور افکار کو اپناتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ ہم ایک طویل عرصے سے جننائک کرپوری ٹھاکر جی کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ان کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ مرکزی حکومت نے انہیں بھارت رتن سے نوازا۔ 'انڈیا' اتحاد سے آپ کی علیحدگی کے بعد کئی دیگر جماعتیں بھی ’انڈیا ‘اتحاد سے الگ ہوگئی ہیں ۔’انڈیا‘ اتحاد کا مستقبل کیا ہو گا اس سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم الگ ہوگئے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ دیگر جماعتیں کیا کررہی ہیں۔ ہم نے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوشش کی ،لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب ہم ان سے الگ ہو چکے ہیں۔ ہم نے اس اتحاد کے لیے کوئی اور نام تجویز کیا تھا لیکن ان لوگوں نے اپنی طرف سے اس کانام رکھا،وہ لوگ کیا کرتے ہیں وہیں جانیں۔ کانگریس لیڈر شری راہل گاندھی اپنے دورہ بہار کے دوران آپ کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔صحافیوں کے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں جو بولنا ہے وہ بولتے رہیں، اس سے ہمیں کوئی مطلب نہیں ہے۔وہ میڈیا میں بنے رہنے کے لیے کچھ بھی بولتے ہیں۔ ہم نے بہار میں ذات کی بنیاد پر شماری کرائی ہے اس پر نہیں بولتے ہیں۔ ہمارے کاموں کے بارے میں کچھ نہیں بولتے۔ عظیم اتحاد حکومت کے بعض وزراء کے محکموں کے خلاف آپ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے، صحافیوں کے اس سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگ کاموں کا جائزہ لیتے ہیں۔ اگر کوئی گڑبڑی ہوگی تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ہم کسی کو گڑبڑ نہیں کرنے دیں گے۔ کابینہ کی توسیع کے تعلق سے نامہ نگاروں کے سوال پر وزیراعلی نے کہا کہ ابھی ہمارے ساتھ آٹھ وزرا کام کررہے ہیں، سبھی کام ہورہے ہیں۔کابینہ کی توسیع وقت پر ہوجائے گی۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کہا ہے کہ اس مرتبہ پارلیمانی انتخاب میں این ڈی اے کی سیٹوں کی تعداد 400سے زیادہ ہوگی۔صحافیوں کے اس سوال پر وزیراعلی نے کہا کہ اس مرتبہ ہم لوگ بہتر مظاہرہ کریں گے اور گزشتہ مرتبہ سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔







Developed by WebsMaps Solution

For Website Development Contact us